چنگیز خان اور خوارزم سلطنت
Part 5 Sultan Alauddin Khwarizam
بعض مؤرخین کے مطابق حفاظتی دستے نے کھلے میدانوں میں چنگیز خان کے مقابلے کا فیصلہ کیا اور ایک رات ان پر حملہ آور ہوگئی. مگر منگول سپاہی پہلے سے ہی ہوشیار تھے یہاں سے پتہ چلتا ہے کہ مخبری ہو چکی تھی. نتیجتاتمام خواتین فوجی دشمن کے نرخے میں آگئے. اور سب ہوئے شہید ہو گئے.
Khwarizam Saltanat Aur Chengiz khan P4
Sultan Alauddin Khwarizam
بے یارومددگار شہریوں, اماموں اور قاضیوں نے آپس میں مشورہ کیا اور چنگیز خان کو قلعے کی کنجیاں پیش کر دیں. اس وعدے پر کہ شہریوں کی جان بخشی کی جائے گی مگر سب کچھ بے سود تھا قلعہ بھی فتح ہوا اور عورتوں کی ان کے قریبی رشتہ داروں کے سامنے عصمت دری بھی کی گئی ہر مزاحمت کرنے والے کو قتل کر دیا گیا.
Join Us On Telegram
Sultan Alauddin Khwarizam
مضبوط اور کڑی نوجوانوں کو قیدی بنا لیا گیا. گھروں اور محلات سے ہر قیمتی چیز نکال لینے کے بعد بخارہ کا شہر نظر آتش کر دیا گیا. بخارہ سے دھوئیں کا ایسا کثیر بادل بلند ہوا کہ سورج بھی روپوش ہو گیا. چنگیز خان دو گھنٹے سے زیادہ اس شہر بخارہ میں نہ رکا اور ثمرقند کی طرف بڑھ گیا.
Sultan Alauddin Khwarizam
وہ سلطان کو پکڑنا چاہتا تھا مگر سلطان وہاں سے پہلے ہی جا چکا تھا. ثمرقند حفاظت کے لیے ایک لاکھ دس ہزار ترک اور ایرانی سپاہی موجود تھے. فصیلیں بھی بہت مضبوط اور بلند تھیں تو مارچ بارہ سو بیس میں چنگیز خان نے ایک طویل محاصرے کی تیاری شروع کر دی.
Sultan Alauddin Khwarizam
اور آس پاس کے دیہات کی آبادی اور بخارہ کے قیدیوں کو زبردستی کام پر لگا دیا گیا. تیسرے دن محافظ فوج نے قلعے سے باہر نکل کر حملہ کیا لیکن منگولوں نے حسب معمول پسپا ہونے کا ڈرامہ کیا اور جب دستہ ان کے نرخے میں آگیا تو ایک مضبوط حملے سے سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا.
Sultan Alauddin Khwarizam
اس جھڑپ سے جو نقصان ہوا اس سے محصور فوج کی ہمت ٹوٹ گئی محاصرے کے پانچویں دن شہر کے قاضی اور امام منگولوں کے پاس پہنچے. اور شہر ان کے حوالے کر دیا. تیس ہزار ترک فوج اپنی مرضی سے منگولوں سے جا ملی. ان کا منگولوں نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا.
Sultan Alauddin Khwarizam
انہیں منگول وردیاں دی گئیں اور دو ایک روز بعد رات کو ان کا بھی قتل عام کر دیا گیا. منگول خوارزم کے ترکوں پر بالکل اعتماد نہیں کرتے تھے خصوصا اس لیے کہ انہوں نے اپنے مالک سے غداری کی تھی. ثمرقند بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا.
Sultan Alauddin Khwarizam
اور بہت سوں کو قیدی بنا لیا گیا. تقریبا ایک سال کے محدود عرصے میں ہی چنگیز خان نے خوارزم سلطنت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی. سلطان علاؤ الدین خوارزم شاہ منگولوں سے بچنے کے لیے ایک کے بعد ایک شہر میں چھپتا پھر رہا تھا. جبکہ چنگیز خان اسے ہر قیمت پر اپنے سامنے گرانا چاہتا تھا.
Sultan Alauddin Khwarizam
دوستوں کیا چنگیز بخارہ اور ثمرقند جیسے عظیم شہر فتح کرنے کے بعد منگولیا واپس چلا گیا. کیا چنگیز خان کی منگول فوج سلطان علاؤ الدین خوارزم شاہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی یا نہیں?