Genghiz Khan

Genghiz Khan History Part 2

-Advertisement-

چنگیز خان کی تاریخ

Genghiz Khan History Part 2

 

درحقیقت اس حملے کے پیچھے جن خاندان کا ہاتھ تھا جو کہ منگولوں کی اس بڑھتی طاقت کو روکنا چاہتے تھے. امبگائی کو جن کے دارالحکومت زومبو لایا گیا اور سولی چڑھا کر موتی گھاٹ اتار دیا گیا. امبگائی کی موت کے بعد خامگ منگول کی سربراہی ہاطولہ خان کے ہاتھ گیارہ سو چھپن عیسوی میں آئی جو کہ قابل خان کا بیٹا تھا. وہ بہت بہادر اور شجاع حکمران تھا اس نے قرات قبیلے کے ساتھ جن خاندان اورتاتاری قبائل کے خلاف اتحاد بنایا.

-Advertisement-

 

-Advertisement-

ہاطولہ نے امبگائی اور اپنے بھائی کے قتل کے بدلے میں تاتاریوں کا خوب قتل عام کیا. ان خون آشام کاروائیوں میں ہاطولہ خان کے ساتھ امبگائی کا بیٹا قادان تئیشئی جو کہ اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے ہاتھوں بعد میں قتل ہو گیا. اور ہاطولہ خان کا بھتیجا یسوعئی بھی شامل تھا.

-Advertisement-

Join Us On Telegram

تاتاری قائدین کے ساتھ تیرہ کے قریب مختلف جھڑپوں میں منگول انہیں پھر بھی مغلوب کرنے میں ناکام رہے. بلآخر گیارہ سو اکسٹھ عیسوی میں جن خاندان کے تعاون سےتاتاری قائدین نے ایک گھات میں ہاطولہ خان کو قتل کر دیا. ہاطولہ خان کی کے بعدخامگ منگول اتحاد کے لیے کسی مضبوط خان پر منگولوں کا اتفاق نہیں ہو سکا.

 

جبکہ قابل خان کا پوتا یسوع گئی جو کہ خیاد قبیلے کا سربراہ بھی تھا. خامگ منگول کے لیے ایک موثر مضبوط اور اہم امیدوار تھا. وہ سردار منتخب ہوئے بغیر ہی اصل میں خامگ منگول اتحاد کو چلا رہا تھا. یہ صوبائی جو کہ پہلے ہی عہدے اور طاقت کی معراج پر تھا. نے ایک دن نسوانی اعتبار سے بھرپور اور انتہائی خوبصورت عورت ہیولن کو دیکھا.

جو کہ اپنے شوہر جس کا تعلق مرکز قبیلے سے تھا کے ساتھ جا رہی تھی. یسوع گئی اس عورت کے لیے ایسا بے قرار ہوا کہ اسے ہر قیمت پر حاصل کرنا چاہتا تھا. لہذا اس نے اپنے بڑے بھائی نگن تئیجائی اور چھوٹے بھائی دریدئی کی مدد سے اس شخص پر حملہ کر دیا. اورہیولن اغوا کر لیا. اس خوبصورت لڑکی کا تعلق جنگلی لوگوں کے قبیلے الخود سے تھا.

 

جلد ہینے ہیولن سے شادی کر لی. گیارہ سو باسٹھ عیسوی میں ان کے گھر ایک لڑکے یسوع گئی نے جنم لیا جس کا نام تموجن رکھا گیا. ایک روایت میں آتا ہے کہ جب تموجن پیدا ہوا تو اس کے ہاتھ میں ایک خون کا لوتھڑا تھا. جو کہ منگول روایت کے مطابق ایک عظیم فاتح کی نشانی تھی اور پھر وقت نے ثابت کیا کہ اس لڑکے نے ایک عظیم فاتح بن کر آباد دنیا کے ایک بڑے حصے کو فتح کر لیا.

 

تموجن جسے تاریخ نے چنگیز خان کے نام سے یاد رکھا ۔بہرحال یسوع گئی کے ہاں ہیولن کے بطن سے تین اور بیٹے اور ایک بیٹی تیمولن پیدا ہوئی. بیٹوں کے نام حاسر یا قاصر، حاچن اور تموچن رکھے گئے.یسوع گئی نے ایک اور شادی سوچی گل نامی عورت سے بھی کی جس سے اس کے دو بیٹے بہتر اور بال گتاہی پیدا ہوئے.

 

لیکن جو مقام اور مرتبہ ہیولن اور اس کی اولاد کو حاصل تھا وہ سوچی گل اور اس کی اولاد کو نہ حاصل ہو سکا. یسوع گئی نے قرات قبیلے جن کے ساتھ ان کا اتحاد تھا کہ ایک نوجوان شہزادے طریل خان کو اپنے قبیلے کا اقتدار حاصل کرنے میں مدد کی جس نے چل کر یہ یسوع گئی کی موت کے بعد ابتدائی طور پر تموجن کی بورتےسے شادی اور منگول قبیلوں کو اکھٹا کرنے میں اس کی بہت مدد کی.

مگر بعد میں وہ اس تعاون سے دستبردار ہو گیا. جب تموجن نو سال کا ہوا تو اس کے والد یسوع گئی نے الخن قبیلہ جو کہ تموجن کی والدہ کا قبیلہ تھا میں سے ایک شخص داعشی چین کی بیٹی بورتے جو کہ دس سال کی تھی کے ساتھ اس کی شادی طے کر دی اور تموجن وہی چھوڑ دیا.

 

منگول روایات کے مطابق تموجن کو اب بارہ سال کا ہونے کا انتظار کرنا تھا لیکن یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی. صرف تین دن بعد گیارہ سو ستر عیسوی کے آخر میں یسوع گئی کو تاتاری قبیلے کی طرف سے ایک سازش کے ذریعے زہر دے دیا گیا اور جلد ہی یہ یسوع گئی فوت ہو گیا.

Genghis Khan History Part 1

تموجن جب واپس آیا تو اس کے والد یسوع گئی اس دنیا میں نہیں تھے یسوع گئی کی موت کے ساتھ ہی گیارہ سو اکہتر عیسوی میں خامگ مغل اتحاد ایک بار پھر انتشار کا شکار ہو گیا اور طاقت کا یہ عدم توازن جب تک تموجن خان نہیں بنا گیارہ سو نواسی تک برقرار رہا.

Genghiz KhanGenghiz KhanGenghiz KhanGenghiz KhanGenghiz KhanGenghiz KhanGenghiz Khan

-Advertisement-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *